Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رات کے کھانے کا بہترین اور بدترین وقت کونسا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف

لوگوں کی بڑی تعداد رات کا کھانا اپنی سہولت اور بھوک لگنے پر رات کے مختلف اوقات میں کھاتی ہے تاہم ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ جو لوگ رات 8 بجے کے کے بعد کھانا کھاتے ہیں ان میں فالج یا منی اسٹروک کا خطرہ بڑھ جاتاہے اور یہ بات ایک تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

فرانس کی یونیورسٹی آف سوربون کی ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ رات کا کھانا رات 9 بجے کے بعد کھاتے ہیں ان میں فالج یا منی اسٹروک میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

جریدے نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والے والی اس نئی تحقیق میں سات برس تک 100,000 افراد کا تجزیہ کیا گیا جن میں مرد حضرات اور خواتین دونوں شامل تھی۔ تحقیق میں شامل تمام شرکاء نے ہفتے کے دن اور ہفتے کے آخر میں اپنے کھانے کے اوقا سے آگاہ کیا اور محققین نے ان میں امراض قلب کے خطرے کی نگرانی کی۔

سات برس تک جاری رہنے والی اس تحقیق کے دوران، ایک تہائی شرکاء نے رات کا کھانا 8 بجے سے پہلے کھانے کی اطلاع دی، جبکہ  دوسرے نے رات 9 بجے کے کھانا کھایا۔اور سات برس کے دوران مجموعی طور پر 2,000 افراد کو امراض قلب کی پیچیدگیوں  جیسے دل کا دورہ اور فالج کا سامنا کرنا پڑا۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق ایسے تمام شرکاء جنہوں نے رات 9 بجے کے بعد کھانا کھایا۔ ان میں فالج کا امکان آٹھ بجے کھانا کھانے والوں کی نسبت 28 فیصد زیادہ تھا۔

درحقیقت، رات 8 بجے کے بعد ہر گرتے گھنٹے میں کھانا کھانا فالج یا عارضی اسکیمک اٹیک (TIA) ہونے کے امکانات، جس میں دماغ کو خون کی فراہمی میں صرف تھوڑی دیر کے لیے خلل پڑتا ہے، میں 8 فیصداضافہ نوٹ کیا گیا۔

واضح رہے کہ ٹی آئی اے جسے ٹرانسینٹ اسکیمک اٹیک کہاجاتا ہے عموماً چند منٹوں  کے لیے ہوتا ہے جس کے دوران لوگوں میں فالج جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں، لیکن اس سے مستقل نقصان نہیں ہوتا۔ تاہم میو کلینک کے مطابق، تقریباً 3 میں سے 1 فرد کو جو ٹی آئی اے سے متاثر ہوا ہو مستقبل میں مکمل طور پر فالج کا اٹیک ہوسکتا ہے۔

محققین نے وضاحت کی کہ دیر سے کھانا کھانے سے یہ خطرات جنم لیتے ہیں کیونکہ بعد میں کھانا ہضم کرنے سے بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر دونوں بڑھ جاتے ہیں۔

شام کے وقت بلڈ پریشر بڑھنا ممکنہ طور پر وقت کے ساتھ ساتھ خون کی نالیوں کے نقصان کا باعث بنتا ہےاور اس طرح  ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

محققین نے اس تحقیق سے یہ بھی پایا کہ خواتین مردوں کی نسبت دیر سے کھانا کھانے سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔

تحقیق سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ ایسے افراد جو رات میں جلدی کھانا کھا لیتے ہیں ان میں رات کا روزہ زیادہ طویل ہوتا ہے جو صحت کے کئی فوائد پیش کرتا ہے۔ ہر ایک اضافی گھنٹہ جس سے رات کا روزہ طویل ہوتا ہے تو اس سے  فالج یا ٹی آئی اے کا خطرہ 7 فیصدکم ہو جاتا ہے۔

تو کھانے کا بہترین وقت کونسا ہے؟

محققین کے مطابق شام 5 سے 7 بجے کے درمیان رات کا کھانا کھانا ایک مثالی وقت ہے۔گزشتہ برس شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ شام 5 بجے کھانا کھاتے ہیں یہ لوگ دیر سے کھانا کھانے والوں کی نسبت سے زیادہ کیلوریز ختم کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق لوگوں کو رات سونے تقریباً چار گھنٹے قبل کھانا لینا چاہئے اور یہ وقت شام پانچ سے سات کے درمیان ہوتو بہترین ہے۔

Exit mobile version