ماربل کے فرش اور کچن کاؤنٹر کسے پسند نہیں، یہ نہ صرف خوبصورت لگتے ہیں بلکہ ان سے فرش اور کچن کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ اگر ان کی صفائی کا خیال نہ رکھا جائے تو یہ اپنی خوبصورتی کھونے لگتے ہیں، یہاں پر ان کی صفائی کے لیے چند اہم باتیں بتائی جارہی ہیں۔
ماربل کو سیل سے بچائیں
ماربل ایک ایسا پتھر ہے جو پانی کو جذب کرتا ہے اور خارج بھی، لہذا ماہرین اس پر ہر تین سے چھ ماہ میں اسٹون اسپرے-این-سیل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں، اس اسپرے سے نہ صرف ماربل پانی کو جذب کرے گا اور نہ ہی خارج بلکہ اس پر ایک خاص چمک بھی آجائے گی۔
صفائی کے لیے ایسڈ استعمال نہ کریں
ایسڈ سے ہرگز صاف نہ کریں، اس کی وجہ یہ ہے کہ ایسڈ سے ماربل خراب ہوجاتا ہے، اور اسے باربل پر زیادہ دیر تک لگا کر رکھا جائے تو واضح دھبے چھوڑ سکتا ہے، فرش پر سرکہ اور لیموں کارس بھی گرنے سے بچائیں۔
داغ فوراً صاف کریں
ماربل پر اگر کسی بھی شے کا داغ لگ جائے تو اسے فوراً صاف کریں، کیونکہ اگر اسے فوراً صاف نہ کیا گیا تو ماربل پر یہ داغ ہمیشہ کے لیے رہ جائے گا۔داغ صاف کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اسے ایسڈ سے صاف نہ کیا جائے۔
