Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اناردانہ، صحت کا خزانہ

قدرت نے تمام ہی پھلوں کو ایسے صحت بخش اجزا سے نوازا ہے جو آپ کو صحت مند رکھنے کے ساتھ کئی امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں، انہی میں انار بھی شامل ہے۔

انار ایک انتہائی صحت بخش پھل ہے جس میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو آپ کی صحت کے ضامن ہے،  جس طرح یہ پھل آپ کو صحت فراہم کرتا ہے اسی طرح اس کا بیج جسے انار دانہ کہا جاتا ہے بھی صحت کے حوالے سے حیران کن افادیت رکھتا ہے۔

انار دانہ نہ صرف مزیدار ہوتے ہیں بلکہ یہ غذائیت سے بھرپور بھی ہیں۔ جدید تحقیق نے بھی انار کے بیجوں کے مختلف طبی فوائد کو ثابت کیا ہے جو جسم کو مضبوط بنانے اور بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈنٹس کا خزانہ
انار دانہ اینٹی آکسیڈنٹس کا بہترین ذریعہ ہیں، جو جسم میں فری ریڈیکلز کو ختم کرتے ہیں اور خلیوں کو نقصان سے بچاتے ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس جلد کی صحت کے لیے بھی مفید ہوتے ہیں اور بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

دل کی صحت میں بہتری
جدید تحقیق کے مطابق، انار دانہ میں موجود پولی فینولز دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔ یہ بیج خون میں کولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھتے ہیں اور شریانوں کو مضبوط بناتے ہیں، جس سے ہارٹ اٹیک اور دیگر دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

کینسر سے بچاؤ
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انار دانہ میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر اجزاء کینسر کے خلیوں کی نشوونما کو روکتے ہیں۔ خاص طور پر بریسٹ اور پروسٹیٹ کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں انار کے بیج موثر ثابت ہوئے ہیں۔

بہتر نظام ہاضمہ
انار دانہ  فائبر کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، جو ہاضمے کے نظام کو بہتر بناتے ہیں اور قبض جیسے مسائل سے بچاتے ہیں۔ فائبر سے بھرپور غذا وزن کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔

جسمانی طاقت میں اضافہ
حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انار دانہ جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں اور ورزش کے دوران تھکاوٹ کو کم کرتے ہیں۔ یہ بیج جسم میں آکسیجن کی فراہمی کو بہتر بنا کر اسٹیمنا بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔

جدید تحقیق کی روشنی میں انار کے بیجوں کے فوائد

2023 میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق، انار کے بیجوں میں موجود ایلیجک ایسڈ جسم میں سوزش کو کم کرتا ہے اور مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔ اس کے علاوہ، انار کے بیج جلدی بیماریوں جیسے ایکنی اور ایگزیما کے علاج میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

Exit mobile version