Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اوکاڑہ میں خواتین چور گینگ سرگرم

 اوکاڑہ میں خواتین چور گینگ نےایک ہی دن میں دو شاپنگ سینٹرز پر واردات کی مگر ہوم مارٹ پر چورنیاں پکڑی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  شاپنگ کرنے کے بہانے سے آئی خواتین چوری کرتے ہوئے کیمرے کے ریڈار پر آ گئیں ، ہوم مارٹ میں خواتین کی چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج بول نیوز نے حاصل کر لی۔

فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے چور خواتین کس طرح چیزیں اپنے لباس میں چھپا رہی ہیں ۔

ہوم مارٹ مالکان نے کیمرے کی مدد سے چور خواتین سے اپنا مال واپس نکلوا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  تھانہ اے ڈویزن پولیس نے موقع پر پہنچ کر چور خواتین کو حراست میں لے لیا مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version