الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں پی ٹی آئی کل الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی پٹیشن دائر کرے گی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان نے بول نیوز کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں ہرصورت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو ممکن بنائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کل صبح 8 بجے تک اگر الیکشن کی کارروائی شروع نہ کی گئی تو ہر صورت اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے اور الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کریں گے۔


















