Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا

کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کے سیزن 2024-25 میں میچز کی تعداد کو کم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کے موجودہ حجم کو کم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اور ایک اندازے کے مطابق بگ بیش لیگ کے 43 میچز کی کٹوتی کی جائے گی۔

یہ نظر ثانی کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کی موجودہ طوالت اور براڈ کاسٹر کے ساتھ سات سالہ معاہدے کو کامیاب بنانے کے لیے کی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اس فیصلے سے کھلاڑیوں کی لیگ میں دستیابی ممکن ہو گی جس سے پرائم ٹائم میچوں کی ویورز شپ میں اضافہ ہو گا۔

واضح رہے کہ بگ بیش لیگ کے 2017-18 کے سیزن تک 43 میچز ہوتے تھے جسے بعد میں 61 میچز تک بڑھایا گیا تھا اس میں پانچ میچوں کی فائنل سیریز بھی شامل تھی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق لیگ کے حجم میں کمی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ اس کا شیڈول دنیا کے دیگر لیگز سے متصادم نہیں ہو گا خاص طور نئی لیگز جن میں انٹرنیشنل لیگ اور جنوبی افریقہ کی نئی لیگ شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version