Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں سابق انٹر نیشنل اسنوکر پلیئر کو لوٹ لیا

کراچی میں سابق انٹر نیشنل اسنوکر پلیئر کو بھی لوٹ لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق انٹرنیشل اسنوکر پلئیر محمد بلال پنجاب سے نیشنل گیم کے لئے کراچی آئے تھے۔

2 روز قبل اسنوکر کلب میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 8 مسلح ڈاکؤوں کے جتھے نے اسنوکر کلب میں موجود 20 سے زائد افراد کو قطار میں کھڑا کرکے لوٹ لیا۔

اسنوکر کلب میں داخل ہوتے وقت ملزمان نے ماسک سے چہرے چھپائے اور تسلی سے لوٹ مار کی جبکہ ملزمان 6 منٹ تک لوٹ مار کرتے رہے، تمام افراد کے موبائل فونز اور پرس تھیلی میں ڈالے اور چلتے بنے۔

متعلقہ خبریں