Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تخت لاہور میں خرید و فروخت کی منڈی لگ گئی، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنجاب میں لاہور کے تحت کے لئے خرید و فروحت کی منڈی لگ گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید نے ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت پنجاب پر یلغار، جمہوریت پر تلوار اور غریب پر مہنگائی کا وار ہے جبکہ تخت لاہور میں خرید و فروخت کی منڈی لگ گئی ہے۔

خیال رہے کہ اتحادی حکومت اور مسلم لیگ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے زور دیا جارہا ہے جبکہ  پنجاب اسمبلی میں اس حوالے سے قرارداد بھی جمع کرادی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو بیرونی طاقت سے نہیں ملک کے اندر سے خطرہ ہے، شیخ رشید

دوسری جانب شیخ رشید نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف ، اسحاق ڈار کے ٹریک ریکارڈ سے کافی ناخوش ہیں جس کی وجہ سے آئی ایم ایف کھٹائی میں ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب پاکستانیوں کی نگاہیں سپریم کورٹ نیب ترمیمی کیس پر لگی ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے ہرقیمت پر نکلیں گے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا تھا کہ عمران خان نے واضح کیا کہ وہ ایسی اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے جہاں چور، ڈاکو اور لٹیرے بیٹھے ہیں، اس اسمبلی کو تحلیل کریں گے اور اگر یہ اسمبلی تحلیل نہ ہوئیں تو اپنے ممبران کو واپس بلالیں گے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب اور کے پی کی صوبائی اسمبلیوں سے نکلنے اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم اسمبلیوں کی تحلیل کا معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ سے مشروط ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے 13 جماعتوں کی سیاست ختم کر دی ہے ، شیخ رشید

متعلقہ خبریں