Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایم کیو ایم کے احتجاج کا معاملہ، الیکشن کمیشن کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کی پیش نظر ای سی پی کے آفس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے آج الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جس میں پی ایس پی اور فاروق ستار نے بھی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم، پی ایس پی اور فاروق ستار کا بلدیاتی انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ اترنے کا فیصلہ

احتجاج کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الیکشن کمیشن کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے، اسکے علاوہ مرکزی دروازے کے باہر رکاوٹیں لگا دی گئی ہیں ۔

پولیس کی خواتین اہلکار بھی پہنچ گئی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے سامنے سڑک کو بند کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان دوپہر 1 بجے حلقہ بندیوں کے خلاف اپنا احتجاج الیکشن کمیشن کے سامنے ریکارڈ کرے گی جس میں پاک سر زمین پارٹی ، فاروق ستار بھی اپنے پارٹی عہداداروں کے ہمراہ بھر پور شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، فول پروف سیکیورٹی کیلئے ای سی پی کا آئی جی سندھ کو خط

احتجاج کے دوران ایم کیو ایم کنونئیر خالد مقبول صدیقی ، فاروق ستار ، مصطفی کمال و دیگر مظاہرین سے خطاب بھی کریں گیں۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم، پی ایس پی اور فاروق ستار کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ اترنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال اور انیس قائمخانی کچھ دنوں میں ایم کیو ایم پاکستان میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پی ایس پی اور فاروق ستار کے امیدواران ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں دست بردار ہوجائیں گے اور امیدواران ایم کیو ایم کے امیدواران کیلئے مہم چلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہوں گے، الیکشن کمیشن

متعلقہ خبریں