نمائنده خصوصى وزير اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی مشرق وسطی حافظ محمد طاہر محمود اشرفى نے کہا ہے لپ عمران خان کو اپنی ضد اور انا سے نکل کر ملک و قوم کا سوچنا چاہیے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفى نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں جنیوا کانفرنس میں پاکستان کو بہت بڑی کامیابی ملی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ، یہ عالمی دنیا کا موجودہ قیادت پر اعتماد کا اظہارہے ، عالمی برادری بالخصوص اسلامی عرب ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی افواہیں پھیلا رہے تھے انکو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہمیں تمام تر اختلافات بھلا کر ملک کو مضبوط کرنا ہے ۔
طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ عمران خان اج کہتے ہیں شہباز شریف مانگنے گئے ہیں تو کیا عمران صاحب اپنے دور میں مانگنے نہیں جاتے تھے ۔
ان کا کہنا تھا کہ حوصلہ رکھیں انتخابات آ جائیں گے پتا چل جائے گا عوام کس کے ساتھ ہے، عمران کو اپنی ضد اور انا سے نکل کر ملک وقوم کاسوچنا چاہیے ۔



















