Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی طبعیت ناساز، گورنر ہاؤس میں زیر علاج

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی طبعیت ناساز ہوگئی ہے، گورنر اس وقت سندھ گورنر ہاؤس میں ہی زیر علاج ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ گورنر سندھ کو آلٹیاں، پیٹ خراب اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، ان کا بلڈ پریشر بھی انتہائی درجے گر گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھانے کے دوران کوئی چیز پیٹ میں گئی ہے جو ممکنہ طور پر طبیعت خراب ہونے کی سبب ہے۔

ترجمان کامران ٹیسوری کے مطابق گورنر سندھ گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل کام کے باعث تھکاوٹ کا شکار ہوگئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی طبیعت کی خرابی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، کام کی زیادتی کے باعث انہیں ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا۔

متعلقہ خبریں