Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یو اے ای کا پاکستان 2ارب ڈالر کے قرضے میں توسیع اور مزید ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر نے 2 بلین امریکی ڈالر کے موجودہ قرضے کو رول اوور کرنے اور 1 بلین امریکی ڈالر کا اضافی قرضہ فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔

اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے وزیراعظم نواز شریف کا ابوظہبی میں خیرمقدم کیا اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی خواہش کی۔

متحدہ عرب امارات کے صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے گرانقدر تعاون کی تعریف کی اور وزیراعظم نے برادر ملک میں مدعو کرنے پر متحدہ عرب امارات کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان موجودہ برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، اور خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقے اور ذرائع تلاش کیے۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید گہرا کرنے، شراکت داری کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے انضمام کے مواقع کو فعال کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

علاوہ ازیں دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات میں مسلسل پیش رفت کی رفتار پر اطمینان کا اظہار بھی کیا جبکہ  انہوں نے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور رفتار فراہم کرنے کے لیے ہر سطح پر دو طرفہ تبادلوں اور باقاعدہ بات چیت کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر نے 2 بلین امریکی ڈالر کے موجودہ قرضے کو رول اوور کرنے اور 1 بلین امریکی ڈالر اضافی قرض فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تاریخوں کا فیصلہ سفارتی ذرائع سے کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں