Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلدیاتی الیکشن میں تاخیر قبول نہیں کریں گے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں تاخیر قبول نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن مقررہ وقت پر ہونے چاہیئیں اور تاخیر یا التوا کے لیے کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کریں گے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اکٹھی ہو جائے یا الگ رہے، وہ اور اس کے وڈیرے اتحادی شکست سےنہیں بچ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ ناقص حکومتی پالیسیوں سے بحران پر بحران پیدا ہو رہےہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ کراچی کےعوام ان لوگوں کو پہچان چکے ہیں جنہوں نے وڈیروں کے ساتھ ملی بھگت سے شہر تباہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے مل کر سندھ کو تباہ کیا، سراج الحق

متعلقہ خبریں