Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آرمی چیف کے لئے خصوصی طور پر بیت اللہ کا دروازہ کھول دیا گیا

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے عمراہ ادا کرلیا، سپہ سالار کے لئے خصوصی طور پر بیت اللہ شریف کا دروازہ کھولا گیا۔

عمرے کی ادائیگی کے علاوہ چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر نے روضہ رسول پر بھی حاضری دی۔

عمرہ ادائیگی کے دوران آرمی چیف عاصم منیر نے ملکی استحکام اور امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں کیں اور نوافل بھی ادا کیے۔

واضح رہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر 4 سے 10 جنوری تک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دورے پر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کا کامیاب دورہ رہا، اس دوران انہوں نے اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں۔

آرمی چیف کے طور پر جنرل عاصم کا پہلا دورہ ایک ایسے اہم موڑ پر آیا ہے جب پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کے ایک اور بحران کا سامنا ہے۔ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 5.8 بلین ڈالر پر آگئے ہیں جو ایک ماہ کے درآمدی بل کو پورا کرنے کے لیے بمشکل کافی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، فوجی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

متعلقہ خبریں