Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بینک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری؛ نادرا کا اہم اعلان

نادرا نے بزرگ شہریوں کی بینکوں میں بائیومیٹرک تصدیق میں مشکلات کا حل نکال لیا ہے۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بزرگ شہریوں کیلئے نئی جدید سروس متعارف کروا دی ہے جس کے تحت اب 60 سال سے زائد عمر والے افراد کی تصدیق کا عمل ہاتھ کی لکیروں کے بجائے سوال جواب سے ہوگا۔

 معمر شہریوں کی تصدیق اب فنگرپرنٹس کے بجائے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایپ سے ہو گی۔

  بزرگ دانشوروں کو نادرا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں مدعو کرکے جدید تصدیقی عمل کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔

چیئرمین نادرا ملک طارق اعوان نے کہا کہ ’ڈیٹا بیس پر دو مخفی سوالات آئیں گے جن کے انکو جواب دینے ہوں اگر وہ جواب نئی دے پاتے تو انہیں ایک اور موقع دیا جائے گا ‘۔

نادرا حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ ’ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایپ کے ذریعے تصدیقی عمل کا پانچ بینکوں میں آغاز کر دیا گیا ہے، معمر صارفین کیلئے مزید 15 بینکوں میں یہ سہولت جلد فراہم کر دی جائے گی۔

دوسری جانب بزرگ شہریوں نے نادرا کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ عمر کے ساتھ انگلیوں کی لکیریں مٹنے کے قدرتی عمل کا خمیازہ اب انہیں نہیں بھگتنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں