Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس آج گورنر کو بھجوائے جانے کا امکان

خیبر پختونخواہ اسمبلی کو تحلیل کرنے کی ایڈوائس آج گورنر کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان آج زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اہم ملاقات کریں گے۔

کے پی حکومت کے اہم وزراء بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پنجاب اسمبلی آج تحلیل ہوجائے گی

گزشتہ روز خراب موسم کے باعث کے پی قیادت لاہور نہیں پہنچ سکی تھی جس کے باعث ملاقات آج کے لیے موخر کی گئی تھی۔

آج کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنر کو بھجوانے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  امکان ہے آج ہی کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنر کو بھجوا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ  پنجاب اسمبلی  آج تحلیل ہوجائے گی۔ گورنر پنجاب آج کسی وقت بھی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس پر دستخط کردیں گے۔

مزید پڑھیں: (ن) لیگ کا پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب نے جمعرات کی رات دس بج کر دس منٹ پر  اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری  گورنر کو بھجوائی تھی۔

وزیر اعلیٰ کی سمری کا 48 گھنٹے کاآئینی وقت آج رات دس بج کر دس منٹ پر ختم ہوجائے گا۔

اگر گورنر  پنجاب اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس پر دستخط نہیں بھی کرتے تو رات دس بج کر گیارہ منٹ پر پنجاب اسمبلی آئینی طور پر تحلیل تصور ہوگی۔

متعلقہ خبریں