پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ کراچی میں پی ڈی ایم کا میئر آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر وقار مہدی نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں اور کراچی سمیت حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق سندھ حکومت نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں جبکہ سیکورٹی کے انتظامات بھی مکمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آرڈیننس نہیں آرہا، اب انتخابات ہونگے اور عوام سے اپیل ہے وہ صبح بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ لازمی کریں، اب الیکشن کا رزلٹ آئے گا اور کراچی میں پی ڈی ایم کا میئر آئے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی مختلف نشستوں پر پی پی نے ن لیگ اور جے یو آئی سے اتحاد کیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر وقار مہدی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کا فیصلہ اسکا اپنا ہوگا، اب وقت ختم ہوگیا ہے، ایم کیو ایم الیکشن لڑے۔



















