Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ حکومت الیکشن سے متعلق مکمل تیار ہے، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت الیکشن سے متعلق مکمل تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت الیکشن سے متعلق مکمل تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب کسی آرڈیننس کا انتظار نہ کریں، میں پہلے واضح کرچکا ہوں کوئی آرڈیننس نہیں آئے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم کسی آرڈیننس کے ڈرافٹ پر کام نہیں کر رہے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن ہونگے اور انشاء اللہ جیالے امیدوار جیتیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version