Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات، اسپیشل جے آئی ٹی دبئی پہنچ گئی

سئینر صحافی واینکر  ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں اسپیشل جے آئی ٹی دبئی پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق بول نیوز کے سینئر اینکر پرسن شہید صحافی ارشد شریف قتل کیس کے سلسلے میں اسپیشل جے آئی ٹی کی پانچ رکنی ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے۔

اسپیشل جے آئی ٹی کی ٹیم تین سے چار روز تک دبئی میں قیام کرے گی اور کیس کے حوالے سے تمام معلومات حاصل کریں گی، اس کے علاوہ اسپیشل جے آئی ٹی دبئی سے کینیا بھی جائے گی۔

گزشتہ روز بول نیوز کے سینئر اینکرپرسن شہید صحافی ارشد شریف قتل کیس کے سلسلے میں اسپیشل جے آئی ٹی کل رات دبئی روانہ ہوئی تھی جہاں سے ایک ہفتے انکوائری کے بعد جے آئی ٹی کینیا جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شہید صحافی ارشد شریف قتل کیس؛ اسپیشل جے آئی ٹی کل رات دبئی روانہ ہوگی

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا تھا کہ دبئی میں ٹیم ارشد شریف کے آخری دنوں کی ملاقاتوں اور رابطوں کی معلومات لے گی اور کینیا میں جے آئی ٹی جائے وقوعہ کے ساتھ وقار اور اس کے بھائی سے بھی ہوچھ گچھ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کیلئے سفری اخراجات اور ٹی اے ڈی کی مد میں ایک کروڑ روپے اسلام آباد پولیس نے ادا کیے۔ وزارت داخلہ اور وزارت خزانہ نے جے آئی ٹی کے اخراجات ادا کرنے سے معذرت کرلی تھی۔ پولیس نے ہیڈکوارٹر کی گاڑیوں کی مینٹیننس اوراسٹیشنری کے سالانہ بجٹ سے رقم ادا کی۔

پانچ رکنی اسپیشل جے آئی ٹی میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اویس احمد سربراہی کررہے ہیں جبکہ دیگر افسران میں آئی بی سے ساجد کیانی، آئی ایس آئی سے گریڈ بیس کے محمد اسلم شامل ہیں۔ ایف آئی اے سے ڈائریکٹر سائبر کرائم وقار الدین سید ،ایم آئی سے محمد افضل بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں