Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امپورٹڈ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مہںگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی کیخلاف عوام نکل پڑی ہے اور مہنگائی کیخلاف عوامی ریلیاں پورے پاکستان کے چپے چپے میں نکالی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ امپورٹڈ حکومت مہںگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جبکہ انہوں نے قوم سے چھ ماہ کا دعوہ کیا تھا کہ مہنگائی کم کریں گے لیکن اب عوام بتائیں مہنگائی کم ہوئی یا زیادہ؟

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی تجربہ کار ٹیم نہیں مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہے اور پی ڈی ایم نے یہ بھی کہا تھا کہ اسحاق ڈار جیسی تجربہ کار ٹیم 6 ماہ میں مہنگائی ختم کر دے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آٹا مہنگا ہو چکا ہے جبکہ تحریک انصاف کے دور میں 55 روپے کلو بکنے والا آٹا 155 روپے کلو بک رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ ملک کی معاشی صورتحال کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 74 فیصد گیس کے بل مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق جولائی کے مہینے سے ہوگا جبکہ بجلی کا ریٹ بھی مزید بڑھانے کا حکومت کا ارادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 700 ارب کے مزید ٹیکس لگائے جائیں گے جس کا بوجھ عوام پر پڑے گا جبکہ گھی، پیاز، ٹماٹر کے ریٹ بے پناہ بڑھ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مٹن اور بیف مہنگا ہوا کرتا تھا آج مرغی کا گوشت 600 روپے کلو ہے جبکہ لائف سیونگ ادویات کی بھی قلت ہو چکی ہے اور 40 سے 50 40سے 50فیصد صنعتیں بند ہو چکی ہیں، صنعتیں بند ہونے سے بے روزگاری بڑھ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پی ڈی ایم ملک میں انتشار کی سیاست کررہی ہے، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج ماہر معاشیات کہ رہے ہیں ڈار اگر معاہدے پر عمل کرتے ہیں تو مہنگائی کی شرح مزید بڑھ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پورے پاکستان میں انصاف صحت کارڈ رائج کروایا اور پی ڈی ایم نے صحت کارڈ کی رقم میں کٹوتی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک بیانیہ پی ڈی ایم کا تھا ایک بیانیہ ہمارا ہے عوام کو فیصلہ کرنے دو۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتخابات سے پی ٹی آئی نہیں پی ڈی ایم بھاگ رہی ہے جبکہ ہمیں کہا گیا سنجیدہ ہیں تو پنجاب اور کے پی کے کی حکومت چھوڑ دیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ حکومت کو ملک بچانے کیلئے فوری انتخابات کروانے ہونگے، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دونوں اسمبلیاں چھوڑ کر عوام میں جانے کا فیصلہ کیا ہے اور عمران خان نے ثابت کر دیا کہ کوئی دباؤ اسے قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا نعرہ ہے الیکشن کراو ملک بچاؤ۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ملک میں پھر سے سر اٹھا رہی ہے اور اس حکومت کے پاس کوئی منصوبہ کوئی روڈ میپ نہیں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے خلاف سب اکٹھے ہو گئے 13 جماعتیں ایک طرف پی ٹی آئی ایک طرف تھیں جبکہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے 75 فیصد سیٹیں جیتیں۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ فیصلہ عوام کریں غلامی کو قبول کرنا ہے یا رد کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں