Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ق لیگ کا پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا حتمی فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہونے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے پارٹی ارکان سے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کے معاملے پر مشاورت مکمل کرلی ہے۔

 

اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے پرویز الٰہی شام چھ بجے اپنے اراکین کے ساتھ باضابطہ طور پر تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: میرا خیال ہے ق لیگ آگے پی ٹی آئی کا حصہ بن جائے گی، عمران خان

خیال رہے کہ عمران خان نے  چوہدری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کو پی ٹی آئی میں ضم میں ہونے کی پیشکش کی ہے جبکہ مونس الٰہی مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کے حامی  ہیں اور ق لیگ کے سابق ارکان اسمبلی کی اکثریت نے بھی پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی حمایت کردی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینئر اینکر پرسنز سے ملاقات کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی نے بہت اچھا کردار ادا کیا ہے، میرا خیال ہے ق لیگ آگے پی ٹی آئی کا حصہ بن جائے گی۔

متعلقہ خبریں