Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شریفوں کے سارے منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے، پرویز الٰہی

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شریفوں کے سارے منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شریفوں کے سارے منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اور اب ان کو اپنی جان کے بھی لالے پڑ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سامنے ان کی سیاست زیرو ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نیند کی 15 گولیاں بھی کھا لے پھر بھی اب اسے نیند نہیں آئے گی۔

 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے تو اعتماد کا ووٹ لے لیاہے، اب ان کی باری ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پی ٹی آئی اگلے الیکشن میں کلین سویپ کرے گی، پرویز الٰہی

پرویز الٰہی نے کہا کہ شریفوں کی زبانیں باہر نکلی ہوئی ہیں، انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ کرنا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف ادھر ادھر بھاگ رہا ہے جبکہ نوازشریف نے کہہ دیا ہے کہ میں واپس نہیں آؤں گا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ اب ن لیگ اور زیادہ نیچے چلی گئی ہے، شہبازشریف کام کرنے والا نہیں نکلا بلکہ یہ لیٹ گیا ہے اور صرف مانگنے کے قابل رہ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ شاہدرہ ملٹی لیول فلائی اوور کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، پرویز الٰہی

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہباز شریف جب بھی مانگنے جاتا ہے تو لوگ کہتے ہیں کہ پتہ کریں کہ اس کے پاس واپسی کا ٹکٹ بھی ہے یا نہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ ن لیگ والے اب کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے کیونکہ عوام نے ان سے 30 برس کا حساب لینا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version