الیکشن کمیشن آف پاکستان پنجاب کے انتخابات 90 روز میں کرانے کیلئے تیار ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل ہونے کا دعویٰ کردیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے انتخابات
الیکشن کمیشن انتخابات 90 روز میں کرانے کے لیے تیار ہے
الیکشن پرانی حلقہ بندیوں پر ہوں گے#ECP #BOLNews pic.twitter.com/WSGkOPl29o— BOL Network (@BOLNETWORK) January 17, 2023
ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب کے انتخابات 90 روز میں کرانے کیلئے تیار ہے جو کہ پرانی حلقہ بندیوں پر ہی ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کیلئے نئی ووٹر لسٹوں کی تیاری مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم تیار کرنے اور انتخابات کیلئے پولنگ سٹیشنز کی بھی نشان دہی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد باقاعدہ طور پر پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگئی ہے جس کے لئے اب نگراں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے مشاورت جاری ہے۔



















