Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی رہنماؤں کا ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے پر ردعمل

پی ٹی آئی رہنماؤں کا ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے استعفے قبول کرنے کا شکریہ لیکن جب تک آپ 70 اور استعفیٰ قبول نہیں کرتے، لیڈر آف اپوزیشن اور پارلیمانی پارٹی کے عہدے تحریک انصاف کے پاس ہی آنے ہیں اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی تحریک انصاف کا حق ہے، امید ہے چیف جسٹس سپریم کورٹ اس ضمن میں ہمارے زیر التواء کیس میں فیصلہ دیں گے۔

 

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قانون اور آئین کے مطابق استعفے یا تو سب کے منظور ہوتے ہیں یا کسی کے نہیں ہوتے۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے مزید کہا کہ سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن کے ادارے کو ایون فیلڈ کی لونڈی بنا چھوڑا لیکن اب دیکھتے ہیں بندیال عدلیہ آئین کا تحفظ کرتی ہے یا نہیں۔

علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے بھی ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو جیسے معلوم پڑا پی ٹی آئی اسمبلی سے کٹھ پتلی راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر سے فارغ کرنے لگی ہے، اسکے ساتھ ہی بدنیتی پر 35 استعفے قبول کرلیتے ہے اور ساتھ ہی الیکشن کمیشن ڈی نوٹیفائی کردیتا ہے جبکہ پہلے تو اسپیکر کہتا تھا ایک ایک رکن سامنے آئے اور آکر استعفے کی تصدیق کرے؟

 

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے بھی اپنے ایک بیان میں ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سلیکشن کمیشن کے طور پر کام کررہا ہے جبکہ چن چن کر پی ٹی آئی کے 35 ارکان کےاستعفے منظور کرنا آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر تمام استعفے ایک ساتھ منظور کریں جبکہ واضح ہوگیا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک انصاف کے سائے سے بھی ڈرتی ہے۔

 

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی منشا سے آئین کی دھجیاں بکھیر رہا ہے۔

صدر پی ٹی آئی سندھ علی حیدر زیدی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ استعفے قبول کرنے کے لیے آپ کا شکریہ!

 

صدر پی ٹی آئی سندھ علی حیدر زیدی نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم آخرکار دباؤ میں آگئی ہے اور امید ہے چیف جسٹس اب ہماری زیر التواء درخواستوں پر تفصیلی حکم دیں گے، بیشک اللہ الحق ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 35 استعفوں کی منظوری نے ثابت کیا کہ ملک کی سیاست صرف عمران خان چلاتا ہے جبکہ پی ڈی ایم صرف احمقانہ ردعمل دیتی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے پہلے مؤقف کی نفی کرتے ہوئے مزید ساکھ کھو دی ہے، الیکشن کمیشن پھر پی ڈی ایم کی بی ٹیم کے طور پر پیش کی۔

حسان خاور نے مزید کہا کہ حکومت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ عیاں ہے اور ریت کا محل مسمار ہو رہا ہے۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ن لیگ کی بی ٹیم ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ کس بنیاد پر یہ والے 35 ارکان سلیکٹ کیے؟

  سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ عمران خان کا خوف طاری ہے، اور سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں