Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک امریکہ بزنس تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت ہے، سید امین الحق

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ اک امریکہ بزنس تعلقات و دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے ملاقات ہوئی ہے جس دوران دوطرفہ تعلقات،آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی وٹیلی کام سیکٹر میں امریکی کمپنیوں کیلئے بے پناہ مواقع ہیںاور آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر سے متعلق معاملات پر ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ براڈ بینڈ سرسز کیلئے 65 ارب روپے سے 70 سے زائد منصوبے زیر تکمیل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پرسنل ڈیٹا پرٹیکشن بل اورسوشل میڈیا رولز بزنس فرینڈلی اورملکی تقاضوں کے مطابق ہیں اور دونوں بلزآئندہ 3 سے 4 ہفتوں میں منظوری کیلئےمتعلقہ فورمزکوارسال کردیئےجائیں گے۔

اسکے علاوہدونوں ممالک کے مابین اسکلز کی تربیت کیلئے پروگرام شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم  کا کہنا تھا کہ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹرکیلئے مشترکہ حکمت عملی سے دوطرفہ تعاون کو فروغ ملےگا۔

انہوں نے کہا کہپاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ، سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول بھی دستیاب ہے تاہم ہچکچاہٹ کا شکارامریکی کمپنیوں کو پاکستان کی جانب راغب کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم مقام حاصل کرتا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں