Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان مالی مشکلات کا شکار، وفاق کے غیر سنجیدہ انداز پر وزیراعلیٰ کا اظہار تشویش

بلوچستان شدید مالی مشکلات کا شکار ہے جس پر وفاق کے غیر سنجیدہ انداز پر وزیراعلیٰ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان  عبدالقدوس بزنجو  نے بتایا ہے کہ صوبے کے مالی بحران پر بارہا وفاق کو آگاہ کرچکے ہیں لیکن وفاق کی سنی ان سنی کی پالیسی باعث تعجب ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اپنے ملازمین کی تنخواہیں بھی اد کرنے کے قابل نہیں رہی ہے اور تمام ترقیاتی کام ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں جبکہشدید سردی میں سیلاب متاثرین بحالی کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں مالی بحران، پولیس افسران کے پیٹرول میں 50 فیصد کمی

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ہمارا شیئر مل جائے اپنے متاثرین کو خود سنبھال سکتے ہیں لیکن وزیراعظم تو ہماری بات سمجھ رہے ہیں لیکن متعلقہ محکمے معاملے کو سنجیدہ نہیں لے رہے جبکہ وہ خود سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کرچکے ہیں انہیں حالات کا بخوبی اندازہ ہے۔

انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ متعلقہ محکموں کی ٹیموں کے ہمراہ کوئٹہ آکر خود بلوچستان کے مالی بحران کا جائزہ لیں اور پی پی ایل سے بھی صوبے کے واجبات کی ادائیگی میں کردار ادا کریں ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم کے شکر گزار ہیں کہ وہ بلوچستان کا دور محسوس کرتے ہیں تاہم صوبے کو مشکلات سے نکالنے کے لئے وفاق نے اعلانات تو کئے لیکن عمل درآمد نہیں ہورہاہے اور انہی رویوں سے احساس محرومی جنم لیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بارہا کہا کہ بھیک نہیں این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کا جو شئیر ہے وہ دیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی صوبائی حکومت شدید مالی بحران کی زد میں آگئی

متعلقہ خبریں