Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جان بوجھ کر بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر کی جارہی ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جان بوجھ کر بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر اس طرح کے انتخابات الیکشن کمیشن، ریاست اور پی ڈی ایم چاہتے ہیں تو وہ استحکام نہیں آئے گا جو انتخابات لانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بجائے اس طرح کے ہیرا پھیری والے انتخابات مزید اشتعال اور انارکی کا باعث بنیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی اور نتائج کی انجینئرنگ کو روکنے کے لیے ای وی ایم شفافیت اور فوری نتائج دیتا ہے۔

 

عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج زیادہ سے زیادہ چند گھنٹوں کے اندر سامنے آجانے چاہئیے تھے لیکن جان بوجھ کر بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں چند دن کی تاخیر کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبور ہو جائے گی، عمران خان

انہوں نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تازہ ترین رپورٹس آنے کے بعد یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پی پی پی شفاف اور آزادانہ انتخابات کے لیے کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ اس کے بجائے ووٹ حاصل کرنے کے لیے طاقت، بلیک میل، پولیس کی ہراسانی، پیسے کا استعمال پر یقین ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کا وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ، جلد ہی سڑکوں پر آنے کا امکان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ اب یہ واضح ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن، بدمعاشوں اور ان کے ہینڈلرز نے ای وی ایم کو کیوں ختم کیا۔

متعلقہ خبریں