Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم عوام کے فیصلے کو ویلکم کرتے ہیں، نثار کھوڑو

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ ہم عوام کے فیصلے کو ویلکم کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سندھ صدر نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کبھی بارش کبھی نفری پوری نہ ہونے کی بنیاد پربلدیاتی انتخابات ملتوی ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس بارالیکشن کمیشن نے ہماری نہیں مانی اور جب سے رزلٹ آئے ہیں عجیب عجیب باتیب سن رہے ہیں جبکہ جوعوام نے فیصلہ دیا ہم اس کو ویلکم کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد ڈویژن شہرسمیت ہم نے کلین سویپ کیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی میں جوباتیں کی جارہی ہیں اس پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں، جماعت اسلامی نے اعتراض کیا کہ رزلٹ دیرسے دیئے جارہے ہیں جبکہ میں حافظ نعیم کوسنجیدہ سمجھتا ہوں، وہ اپنامنصورہ والا ہیڈ کوارٹر نہیں جیت سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ یہ ملک بھٹو اور عوام کا ہے، نثار کھوڑو

نثار کھوڑو نے کہا کہ حافظ نعیم کا یہ کہنا کہ سو سال میں بھی پیپلزپارٹی کراچی سے نہیں جیت سکتی، یہ انہوں نے جمہوری بات نہیں کی ہے جبکہ پہلے کہتے تھے کہ پیپلزپارٹی الیکشن سے بھاگ رہی ہے اور اگر اب ہم سبقت لے رہے ہیں توان کواعتراض ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2001 میں دس دن بعد الیکشن نتائج آئے تھے اس وقت انہوں نے کیا اعتراض تھا جبکہ میں دس دن تک کی کیا بات کروں، ان کا نعمت اللہ پھر ناظم بن گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں؛ ہم عوام اور جمہوریت کے لئے لڑیں گے، نثار کھوڑو

ان کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیئے، یہ ان کوزیب نہیں دیتی ہیں جبکہ ہم نے ان کے مینڈیٹ کو بھی تسلیم کردیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ صدر نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ آپ یہ کیسے کہہ سکتے ہو کہ ہم جیت کر بھی اپنی شکست تسلیم کریں۔

متعلقہ خبریں