Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی ووٹوں کے حصول کیلئے پیسے کا استعمال کرتی ہے، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ووٹوں کے حصول کیلئے پیسے کا استعمال کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں تازہ ترین بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے رپورٹس کے بعد یہ واضح ہو چکا ہے کہ پیپلز پارٹی آزادانہ و شفاف انتخابات میں قطعاً یکسو نہیں ہے اور یہ ووٹوں کے حصول کیلئے طاقت، بلیک میلنگ، پولیس اور پیسےکا (بےدریغ ) استعمال کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تو یہ بھی ثابت ہوچکا ہے کہ الیکشن کمیشن، مجرموں کے(برسرِاقتدار) گروہ اور انکے سرپرستوں نے ای وی ایم کی راہ میں کیوں روڑے اٹکائے جبکہ ای وی ایم شفافیت اور نتائج کی فوری دستیابی ممکن بناتی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں؛ جان بوجھ کر بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر کی جارہی ہے، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ ای وی ایم مشین سے دھاندلی اور نتائج میں ردوبدل کے دروازے بند ہوتےہیں جبکہ بلدیاتی انتخابات کے وہ نتائج جنہیں بیشتر مقامات پر چند گھنٹوں ہی میں سامنے آجانا چاہیئے تھا وہ کئی کئی روز کی ناقابلِ فہم تاخیر سے موصول ہوئے جس سے بڑے پیمانے پر گڑبڑ کے امکانات ہیں۔

 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن، ریاست اور پی ڈی ایم اسی قسم کے انتخابات چاہتے ہیں تو ملک کو وہ استحکام جو انتخابات  کے (صاف شفاف) انعقاد سے جڑا ہے کبھی میسر نہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں؛ حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبور ہوجائے گی، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ اس قسم کے دھاندلی زدہ انتخابات احتجاج، پولرائزیشن اور انتشار کی شدت میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے۔

متعلقہ خبریں