Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی نے جماعت اسلامی کو مذاکرات کی دعوت دیدی

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جماعت اسلامی کو باضابطہ طور پر مذاکرات کی دعوت دے دی گئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں نے حافظ نعیم الرحمان سے رابطہ کرتے ہوئے مذاکرات کی دعوت دی جسے قبول کرلیا گیا ہے۔

مذاکرات کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کا وفد صوبائی وزیر سعید غنی کی قیادت میں ادارہ نور حق پہنچ گیا ہے جس یں صوبائی وزیر امتیاز شیخ اور نجمی عالم شامل ہیں۔

جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے امیر کراچی حافظ نعیم الرحمان، راجہ عارف سلطان انچارج الیکشن سیل کراچی، منعم ظفر، سیکرٹری جماعت اسلامی کراچی، راشد قریشی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پی پی قیادت نے مقامی حکومت پر جماعت اسلامی سے مفاہمتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں