وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب سندھ کے متاثرہ بھائیوں کیلئے اپنی کمٹمنٹ پوری کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے عمران خان کی ہدایت کے مطابق ایک ارب روپے دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز رکھے ہیں اور مستند ڈیٹا ملنے پر ایک ارب روپے سندھ حکومت کو دیئے جائیں گے۔
سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے عمران خان کی ہدایت کے مطابق ایک ارب روپے دینا چاہتے ہیں۔
سیلاب متاثرین کی مددفلاحی کام ہے، سندھ کا عدم تعاون ناقابل فہم ہے۔حکومت پنجاب اور متعلقہ ادارے ہر طرح سے سندھ حکومت سے رابطہ کر چکے ہیں۔پنجاب سندھ کے متاثرہ بھائیوں کیلئے اپنی کمٹمنٹ پوری کرے گا— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) January 21, 2023
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کا ڈیٹا نہیں دیا ہے جبکہ پنجاب حکومت کی طرف سے باضابطہ طور پر ایک ارب روپے کی فراہمی کے لئے خط کا جواب بھی سندھ نے نہیں دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ چودھری پرویز الٰہی کی ماحول دوست ہائبرڈ بسوں کی خریداری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اور متعلقہ ادارے ہر طرح سے سندھ حکومت سے رابطہ کر چکے ہیں جبکہ سیلاب متاثرین کی مدد فلاحی کام ہے لیکن سندھ کا عدم تعاون نا قابل فہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ سرمایہ کاروں کی انوسٹمنٹ کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، چودھری پرویز الٰہی
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے پنجاب کو سیلاب متاثرین کے لئے کوئی پیسہ نہیں دیا لیکن پنجاب سندھ کے متاثرہ بھائیوں کیلئے اپنی کمٹمنٹ پوری کرے گا۔
