Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی قطری وزیر خزانہ علی بن احمد الکواری سے ملاقات ہوئی ہے۔

دوران ملاقات دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیر خزانہ نے فیفا ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد پر قطری وزیر خزانہ کو مبارکباد بھی پیش کی۔

مزید پڑھیں: معاشی استحکام کیلئے مختلف شعبوں میں اصلاحات متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہیں، اسحاق ڈار

دوران ملاقات اسحاق ڈار کا  کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں تاہم وزیر خزانہ نے علی بن احمد الکواری کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔

اس موقع پر تجارت، ٹیکنالوجی، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیر خزانہ 2 روزہ دورے پر قطر میں موجود ہیں جہاں وہ وانائی تجارت اور سرمایہ کاری کے امور پر مذاکرات کریں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ  حکومت بھکی اور حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹس کو قطر کو فروخت کرنا چاہتی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  قطر کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ  کے لیے سرمایہ کاری میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کے اثاثے بحال

متعلقہ خبریں

Exit mobile version