صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اہم ملاقاتیں ہوئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صدر پاکستان عارف علوی اہم دورے پر لاہور پہنچے ہیں جہاں ان کی عمران خان سے چند گھنٹوں میں دو ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔
زمان پارک میں ہونے والی ملاقاتوں میں سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز کی طرف سے الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
