Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

راولپنڈی: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی راولپنڈی ریجن میں ملاوٹ مافیا کےخلاف کارروائیاں جاری ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نےراولپنڈی میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتےہوئے سینکڑوں لٹر جعلی منرل واٹر، 2000 خالی بوتلیں،1100 ساشے گٹکا اورانرجی ڈرنکس اور پیکنگ میٹریل کی بھاری کھیپ ضبط کرلی ہے۔

 اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ جعلی منرل واٹر سپلائی کرنے پر گودام مالک کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ گٹکا اور ممنوعہ انرجی ڈرنکس فروخت کرنے پر 1 کریانہ اسٹورکے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں اتوار بازار میں  بھی ملاوٹی چائے سپلائی کرنےوالی گاڑی پکڑلی گئی ہے جس کے بعد سپلائر پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ قواعدوضوابط کی خلاف ورزیوں پر بھی 9 فوڈ پوانٹس کو جرمانےعائد کیے گئے ہیں جبکہ اٹک میں 160 کلو ملاوٹی چائے تلف کردی گئی ہے۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version