Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف بی آر رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام

ایف بی آر رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جولائی تا جنوری ٹیکس شارٹ فال 214 ارب پر پہنچ گیا ہے جبکہ جولائی تا جنوری ایف بی آر نے 3965 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا اور جولائی تا جنوری ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 4179 ارب روپے مقرر تھا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے محصولات کا ماہ جنوری کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ماہ جنوری میں ہدف سے 4 ارب روپے زائد محصولات جمع کئے گئے۔

ایف بی آر نے ماہ جنوری میں 537 ارب روپے کے محصولات جمع کئے۔

ایف بی آر نے رواں مالی سال کے سات ماہ میں 3967 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔

ایف بی آر نے 7 ماہ میں گزشتہ سال کی نسبت 23 فیصد اضافی ٹیکس جمع کیا۔

ایف بی آر رواں سال اپنے 7 ہزار 470 ارب روپے محصولات کا ہدف حاصل کرے گی۔

ایف بی آر نے 7 ماہ میں 208 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version