Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ریڈیو کے عالمی دن پر ریڈیو پاکستان میں تقریب کا اہتمام

ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر ریڈیو پاکستان میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مختلف یونیورسٹیوں اور شعبہ ابلاغ سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی۔

 تفصیلات کے مطابق اس تقریب میں سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد ، نسٹ یونیورسٹی کے شعبہ سوشل سائنسز کی ڈین ڈاکٹر سلمہ صدیق پیمراکےنمائندے وکیل احمد اور ڈی جی ریڈیو طاہر حسن نےشریک کری۔

 ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اس تقریب میں شریک ڈاکٹر سلمہ صدیق نے کہا کہ نسٹ یونیورسٹی کا شعبہ سوشل سائنسز ریڈیو کے حوالے سے بہت سے آئیڈیاز پر کام کروارہا ہے جس میں ریڈیو پاکستان اور نسٹ یونیورسٹی کے درمیان شراکت کار معاہدے کے ذریعے دیہاتوں تک قابل عمل آئیڈیاز پہنچائےجاسکیں گے۔

پیمرا کےنمائندے وکیل احمد نےکہا کہ پیمرا اب تک 268 ریڈیوز کو لائسنس دے چکا ہے اور اب تک 68 ریڈیوچینل کمرشل بنیادوں پر کام کررہے ہیں ۔

 ریڈیو پاکستان کےڈی جی طاہرحسن نے کہا کہ ریڈیو پاکستان اور نجی ریڈیوز کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے جس میں سرکاری و نجی ریڈیوز میں تعاون بڑھنے سے سامعین کو بہتر معلومات دینے میں مدد ملے گی۔

 سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد نے کہا کہ حکومت پیمرا ایکٹ کے اندر بہت سی اچھی تبدیلیاں لے کر آرہی ہےاور پیمرا قانون کو فرینڈلی بنانےکےلئےحکومت پلان کررہی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرزکو لے کر آگے بڑھنا ہی واحد راستہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version