Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اے این ایف کی ملک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری

 اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی ملک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اٹک برہان ٹول پلازہ کے قریب اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے پک اپ سے 250 گرام آئس برآمد کرلی ہے جس کے بعد اسمگلنگ میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

 ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ملتان روڈ پرساہیوال کے قریب بھی کارروائی کے دوران کار سے 9 کلو ہیروئن ،2 کلو آئس اور 6 کلو مشکوک مواد برآمد کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ہے جوگوجرانوالہ کا رہائشی ہے۔

 پسنی کے قریب اے این ایف کی جانب سے کی گئی کارروائی کے نتیجے میں جھاڑیوں میں پوشیدہ 10 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے۔

علاوہ ازیں کوئٹہ ائیرپورٹ میں کارگو پربک کئے گئے پارسل میں سے 18 کلو چرس برآمد کرلی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ برآمدشدہ منشیات مائیکرو ویومیں چھپائی گئی تھی۔

اے این ایف کے ترجمان نے اس حوالے سے بتایا کہ تمام گرفتار مُلزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version