وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوزیو سے ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوزیو کی ملاقات میں وزیر خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کا نیک تمناؤں کا پیغام ازبک صدر کو پہنچایا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔
ملاقات میں ٹرانزٹ تجارت اور ترجیحی تجارتی معاہدوں کے جلد اطلاق پر بھی غور کیا گیا۔
ازبک صدر نے باہمی بس سروس اور ریل لائن کے ذریعے وسط ایشیا اور جنوبی ایشیاء کو منسلک کرنے پر زور دیا۔
ازبک صدر شوکت مرزیوزیو نے کہا کہ بذریعہ افغانستان ریل لائن وسط ایشیائی ریاستوں کو پاکستانی بندرگاہوں سے منسلک کر سکتی ہے۔
