Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد، کے پی اور پنجاب میں 6.8 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد، کے پی اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں 6.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت، کے پی اور پنجاب کے کئی شہروں میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

 امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 47 کلو میٹر زیر زمین تھی ۔

زلزلے کا مرکز تاجکستان کے علاقے علیچر سے 47 کلو میٹر دور ہے۔ اس کے علاوہ ازبکستان، چین، بھارت، افغانستان اور کرغزستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں ریکٹر اسکیل پر 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version