Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابی ٹکٹوں کے اجراء کا معاملہ: عمران خان کا شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویو کرنے کا فیصلہ

انتخابی ٹکٹوں کے اجراء کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابی محاذ کے لئے  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انتخابی ٹکٹوں کے اجراء کے عمل کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

فیصلے کے مطابق عمران خان شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویو کریں گے تاہم آج پنجاب اور کے پی کے امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول جاری کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کی بد قسمتی ہے کہ مجرم اقتدار میں بیٹھے ہیں، عمران خان

تنظیموں اور پارلیمانی بورڈز کے جانب سے ہر سیٹ پر دیئے جانے والے تین تین امیدواروں کے عمران خان خود انٹرویو کریں گے اور انٹرویوز کے بعد مرکزی پارلیمانی بورڈز کے اجلاس میں ٹکٹوں کی حتمی منظوری دیں گے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ پی ٹی آئی سندھ کی قیادت زرداری مافیا کے خلاف جہاد کررہی ہے، ووٹ کی طاقت سے سندھ میں زرداری مافیا کو شکست دیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف سے سندھ کے عوام کی امیدیں وابستہ ہیں۔ جیل بھرو تحریک نے ملک میں انقلاب کا آغاز ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version