Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت پاکستان ترکیہ کو مزید امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ترکیہ کو مزید امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی کی ملاقات ہوئی جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں ترکیہ کے سفیر نے وزیر خزانہ کو پاکستان میں کام کرنے والی ترک کمپنیوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ ترک سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی، پاکستان کی حکومت اور عوام تباہ کن زلزلے میں قیمتی جانوں اور املاک کے ضیاع پر غمزدہ ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت پاکستان ترکیہ کو مزید امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے کیونکہ ترکیہ کے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں۔

ترک سفیر نے مشکل وقت میں فوری امداد کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ وزیر خزانہ اسحاق ڈار استعفے سے متعلق خبروں پر سیخ پا ہو گئے

متعلقہ خبریں

Exit mobile version