Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

توشہ خانہ کیس، عمران خان کا وکیل کے ذریعے چیف جسٹس کو خط لکھنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وکیل کے ذریعے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ رہا ہوں، توشہ خانہ کیس کی عوامی سماعت کی جائے، قوم کو پتا چلے توشہ خانہ پر کیا مذاق چل رہا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیل بھروتحریک میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ اداکرتا ہوں، ہماری جنگ حقیقی آزادی کیلئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیل بھروتحریک میں آپ کا جذبہ اور ایمان دیکھا، اللہ کا شکرادا کیا ہجوم کو قوم بنتے دیکھ رہا ہوں، 26سالہ سیاسی دورمیں ایساجذبہ پہلی بار دیکھا۔

عمران خان نے کہا کہ میں کسی انسان اور ادارے کے سامنے نہیں جھکا،  کسی کے سامنے نہ جھکا ہوں نہ آپ کو جھکنے دوں گا۔

میری جان کو خطرہ ہے لیکن سیکیورٹی نہیں دی جارہی

سابق وزیراعظم نے کہا کہ وزارت داخلہ بھی کہہ رہا ہےمیری جان کو خطرہ ہے، جیل بھروتحریک کا مقصد خوف کابت توڑنا تھا، جیل میں ہمارے کارکنوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ راناثنا، شہبازشریف، ڈرٹی ہیری نے قاتلانہ حملہ کروایا، میری جان کوخطرہ ہے لیکن سیکیورٹی نہیں دی جارہی، یہ مجھے راستے سےہٹانا چاہتے ہیں، ان کےخلاف میں نے کوئی کیس نہیں بنایا۔

بھگوڑا لندن میں بیٹھ کر ملک کنٹرول کررہا ہے

انکا کہنا ہے کہ بھگوڑا لندن میں بیٹھ کرملک کنٹرول کررہا ہے، بھگوڑا لندن سے فیصلےکررہا ہے آرمی چیف کون بنے گا اور آصف زرداری پیچھے سے بیٹھ کرکھیل کھیل رہا ہے، آصف زرداری ماناہوا کرپٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو نیب نے8 ارب روپے منی لانڈرنگ میں سزادینی تھی، ایف آئی اے کی جانب سے16ارب کے کیس میں سزاہونی تھی، شہبازشریف کو جنرل (ر)باجوہ نے بچایا، جنرل (ر) باجوہ نے شہبازشریف کو وزیراعظم بنایا۔

عمران خان نے کہا کہ کرائم منسٹر باہر جاکر پیسے مانگ رہا ہے، لوگ ٹھکرارہےہیں، پاکستان کا بدترین وقت ہے، معیشت ڈوب چکی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ غریب طبقہ مہنگائی میں پس چکا ہے، ملک پرمسلط ہونےوالوں کے پیسے باہر پڑے ہیں۔ ڈاکو ملک کو جہاں لے گئے صرف قوم ہی مقابلہ کرسکتی ہے، غلام قوم بڑے کام نہیں کرسکتی۔

دنیا بھر میں پاکستان ذلیل ہورہا ہے

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈارن لیگ دور میں باہر بھاگے تھے، نواز شریف کے دونوں بیٹے ن لیگ کے دور میں فرار ہوئے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرا نام ای سی ایل میں ڈال دیں، باہرنہیں جانا چاہتا، انہیں ای سی ایل کے نام سے خوف آتا ہے، خوف کا بت انسان کو غلام بنا دیتا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ لندن فلیٹس کی آج تک کوئی رسید نہیں دکھا سکے، مریم نواز ایسے گھوم رہی ہیں جیسےملکہ الیزبتھ ہیں، مریم نواز کو پولیس پروٹوکول دیا جارہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 2خاندان آدھا پیسہ لے آئیں تو قرضے کی ضرورت نہیں پڑے گی، دنیا بھرمیں پاکستان ذلیل ہورہا ہے، کوئی قرض نہیں دے رہا، دنیا کو پتا ہے سب سے بڑے ڈاکو اقتدار میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے مجرم بیٹھ جائیں گے تو ملک کا دیوالیہ نہیں نکلے گا؟ ظلم کا مقابلہ نہ کرنے والی قومیں غلام بن جاتی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ غریب طبقہ مہنگائی میں پس چکا ہے، ملک پرمسلط ہونےوالوں کے پیسے باہر پڑے ہیں۔ ڈاکو ملک کو جہاں لے گئے صرف قوم ہی مقابلہ کرسکتی ہے، غلام قوم بڑے کام نہیں کرسکتی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version