Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ سندھ کی رمضان میں مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے رمضان میں مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس دوران گزشتہ کابینہ اجلاس کے منٹس منظور کر لئے گئے۔

 

دوران اجلاس وزیراعلیٰ سندھ نے رمضان میں مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی ہدایت دی  اور کہا کہ ضلع انتظامیہ پرائس چیک کریں اور اس کو کنٹرول کریں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے امید ظاہر کی کہ تاجر رمضان کے مہینے میں قیمتوں کو کم رکھیں گے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سیلاب اور بارشوں کے باعث ملک بھر میں غربت بڑھی ہے تاہم رمضان کے بابرکت مہینے میں مخیر حضرات مدد کریں اور سندھ حکومت ھی غریب لوگوں کو رلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version