Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم پر مسلط لوگوں نے ملک آزاد نہیں ہونے دیا، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پر مسلط لوگوں نے ملک آزاد نہیں ہونے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مینار پاکستان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، اللہ لوگوں کے دلوں میں ڈالتا ہے تو کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

عمران خان نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے قوم کو ہر قسم کا ظلم برداشت کرتے دیکھا، آج میں آپ کو اپنا پروگرام دوں گا۔

  انہوں نے کہا کہ ہم پر مسلط لوگوں نے ملک آزاد نہیں ہونے دیا، غلام رینگتے ہیں جبکہ آزاد انسان اوپر جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی اور اس ملک کے بڑے بڑے جرائم پیشہ لوگوں کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا، آج جو بھی اقتدار میں بیٹھے ہیں انہیں یہ پیغام جانا چاہیئے کہ لوگوں کے جنون کو کنٹینرز سے نہیں روکا جاسکتا۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version