Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات؛ الیکشن کمیشن نے انتخابی عملے کی ٹریننگ کا آغاز کردیا

ملک میں 2023 کے عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلئے آج سے انتخابی عملے کی ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں 33 لیڈ ٹریننرز کو ٹریننگ دی جائے گی اور لیڈ ٹرینرز کو آج سے 7 جولائی تک اسلام آباد میں ٹریننگ دی جائے گی۔

لیڈ ٹرینرز بعد ازاں ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کر ٹریننگ دیں گے جبکہ 142 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور 859 ریٹرننگ افسران کو ٹریننگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ بڑھانے کا اختیار حاصل ہے

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2023 میں انتخابی نشانات الاٹ کرنے کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اس ضمن میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں مختص شدہ انتخابی نشان کے لئے درخواستیں جمع کروائیں، درخواستیں پارٹی سربراہ کے دستخط کے ساتھ 19 جولائی تک دی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version