Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ ایک اور انسانی سمگلر گرفتار

ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک اور انسانی سمگلر گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سیل نے آئی ایٹ میں کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں نامزد ایجنٹ گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم کی جانب سے کال سینٹر کے ذریعے غیر قانونی ویزہ اور بیرون ملک روزگار کا کام کیا جا رہا تھا۔

ملزم کے بیان کی روشنی میں ساتھی افضال کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دفتر سے 3 پاسپورٹ، ایک سٹیمپ پیپر اور یونان میں ورک ویزہ کا ایگرمینٹ برآمد ہوئے ہیں جبکہ دوران ریڈ ایف آئی اے نے 25 لاکھ روپے کا چیک بھی برآمد کر لیا ہے۔

دوران تفتیش ملزم کی جانب سے بذریعہ فیس بک کینیڈا کے لیے امیدواروں کے ساتھ رابطہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفتیش کی روشنی میں ایف آئی اے کا دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version