وزیراعظم شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی جبکہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی بہتری کیلئے حکومت کے ہر فیصلے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق اور مشیرِ وزیراعظم احد چیمہ بھی موجود تھے۔
