Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک فوج اور انتظامیہ عوام کو سہولیات دے رہی ہیں، فیروز جمال شاہ

خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات فیروز جمال شاہ نے کہا ہے کہ پاک فوج اور انتظامیہ عوام کو سہولیات دے رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات فیروز جمال شاہ نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خصوصی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، پاک ارمی کے ساتھ مل کر مین چترال روڈ کو بحال کر دیا ہے، مختلف سڑکوں کی بحالی کے لیے پاک آرمی اور انتظامیہ تیزی کے ساتھ کام کر رہی ہے، پاک فوج اور انتظامیہ عوام کو سہولیات دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچا دیا ہے اور مزید بھی بھیجا جا رہا ہے، لوئر اور اپر چترال کو 20، 20 بلین جبکہ 10 بلین بونیر اور 10  بلین دیر کو فنڈز ریلیز کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی ہیلتھ کو صحت کے حوالے سے اقدامات کا کہا ہے، دیگر ادارے بھی امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں اور مناسب اقدامات کر رہی ہیں، دیگر ادارے بھی امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں اور مناسب اقدامات کر رہی ہیں۔

خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات فیروز جمال شاہ نے مزید کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے ابھی تک 11 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version