محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی کہ دو اگست بدھ کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کا نیا اسپیل آنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اپنے بیان میں کہا کہ بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، مغربی لہر ملک کے مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہے، دو اگست بدھ کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کا نیا اسپیل آنے کا امکان ہے، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
ادارے نے کہا کہ دو اگست سے سات اگست کے دوران بالائی علاقوں خیبرپختونخوا، اسلام آباد سمیت شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ اس دوران کوٹلی، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، مانسہرہ، بونیر اور کوہستان میں بارش متوقع ہے۔
ادارے نے کہا کہ موسلادھار بارش کے باعث کشمیر، مری، گلیات، مانسہرہ اور کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ اسلام آباد راولپنڈی، مری کشمیر گلگت بلتستان خیبر پختونخواہ کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے جبکہ تیز ہواؤں و آندھی سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان کا خدشہ ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















