Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے ملک بھر میں قائم 11 احتساب عدالتوں کو دیگر عدالتوں میں تبدیل کر دیا

حکومت نے ملک بھر میں قائم 11 احتساب عدالتوں کو دیگر عدالتوں میں تبدیل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت قانون و انصاف نے عدالتوں کی تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے اور تبدیل ہونے والی احتساب عدالتوں میں اسلام آباد کی 3 احتساب عدالتیں بھی شامل ہیں۔

جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد نمبر 4 بینکنگ کورٹ نمبر 2 میں تبدیل کردی گئی ہے۔

احتساب عدالت اسلام اباد نمبر 5 اسپیشل کورٹ سینٹرل نمبر 2 میں تبدیل کردی گئی ہے جبکہ احتساب عدالت اسلام آباد نمبر 6 دانشورانہ املاک ٹربیونل راولپنڈی میں تبدیل کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version